عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ، ایشیا میں کمی

جمعہ 9 فروری 2018 13:06

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخیرہ میں مسلسل کمی آنا ہے جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخ کم ہوئے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودی44 سینٹ بڑھ کر 66.05 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ کے لیے سودی 31سینٹ اضافے کے ساتھ 70.84 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ ایشیا میں سنگاپور مرکنٹائل میں برنٹ نارتھ کروڈ کی مارچ کے لئے سپلائی 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 70.22 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کی سپلائی13 سینٹ کم ہو کر65.38 ڈالر فی اونس طے پائی۔

متعلقہ عنوان :