عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں ، عمران صاحب وہ دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،

عمران صاحب نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیا، جس کے جلسے سے آپ خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا، موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،ایم او یو سے بجلی اور فزیبلٹی سے میٹرو بنانے والا محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کر رہا ہے، شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے کام کرکے دکھائیں، ، عوام نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

جمعہ 9 فروری 2018 22:28

عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں ، عمران صاحب وہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں ، عمران صاحب وہ دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،عمران صاحب نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیا، جس کے جلسے سے آپ خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا، موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،ایم او یو سے بجلی اور فزیبلٹی سے میٹرو بنانے والا محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کر رہا ہے، شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے کام کرکے دکھائیں، ، عوام نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،کیا یہ بھی محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہی مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں، شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسا انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام لا کر دکھائیں، پنجاب جیسی فرانزک لیبارٹری بنا کر دکھائیں اور سڑکوں کے جال بچھا کر دکھائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آپ کے حصے کا کام بھی کر کے دکھایا ہے ،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم او یو سے بجلی اور فزیبلٹی سے میٹرو بنانے والا محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کر رہا ہے،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی بنائی گئی فرانزک لیبارٹری کی وجہ سے عاصمہ کے قاتل کا سراغ ملا جس کا کریڈٹ آپ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دے رہے ہیں، عوام نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول بول کر نہیں تھکتے لیکن عوام آپ کا روز کا جھوٹ سن کر تھک گئے ہیں۔عمران صاحب پاکستان کے عوام نے آپ کے جھوٹ ،فساد ، انتشاراور دھرنوں کو مسترد کر دیا ہے۔عمران خان آپ آج بھی اپنی تقریر میں اپنی صوبائی حکومت کے کسی منصوبے کا ذکر کرنے سے قاصر رہے،آپ کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ چار سال کے دوران خیبرپختونخوا کے عوام کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے،2018میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جلسے کامیاب تب ہوتے ہیں، جب آپ لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کا لودھراں کا جلسہ کسی ٹینٹ سروس کا گودام لگتا ہے ،پچھلے ہفتے پشاور کے عوام نے بھی آپ کو اور آپ کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔