تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

جمعہ 9 فروری 2018 22:54

تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کھلی ..
کوئٹہ۔09فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا‘صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جن میں خواتین، طلباء وطلبات اور معزور افراد شامل تھے نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں جن پر وزیر اعلیٰ نے بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں صوبائی وزراء حاجی غلام دستگیر بادینی، طاہر محمود خان، پرنس احمد علی اور منظور احمد کاکڑنے بھی سائلین کی درخواستیں وصول کیں اور لوگوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری کوشش ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل سنیں اور اور انکے فوری حل کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں طلباء و طلبات کی بڑی تعداد نے این ٹی ایس کے حوالے سے درخواستیں پیش کی ہیں جن پر پچھلی کھلی کچہری میں احکامات جاری کئے جاچکے ہیں اور کسی کے ساتھ زیادتی یا بے انصافی نہیں ہونے دی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کریں تاکہ لوگوں کے مسائل ضلعی سطح پر حل ہوسکیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بہت جلد وزراء کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہم ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ خالی آسامیوں پر فوری طور پر شفاف اور میرٹ کے مطابق بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھلی کچہری میں جتنی درخواستیں پیش ہوئی ہیں ان کی فوری جانچ پڑتال کی جائیگی اور چند دنوں میں متعلقہ درخواستوں پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سائلین نے وزیر اعلیٰ کے کھلی کچہری کے انعقاد اور ان کے مسائل کے فوری حل کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :