ڈاک کے ذریعے شیر کے بچے سمگل کرنےکی کوشش ناکام

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 فروری 2018 23:51

ڈاک کے ذریعے شیر کے بچے سمگل کرنےکی کوشش ناکام

آپ نے ڈاک کے ذریعے منشیات یا نودرات سمگل کرنے کی خبریں تو سنی ہونگی لیکن آج ہم آپ کو ڈاک کے ذریعے شیر کے بچے کو سمگل کرنے کے   بارے میں بتاتے ہیں۔

(جاری ہے)


میکسیکو کےحکام کو عام طور پر زنجیروں کے ساتھ، کسی کی زمین پر یا گلیوں میں آوارہ گھومتے شیر تو نظرآتے ہیں لیکن تحفظ ماحولیات کے افسران نے اعلان کیا ہے کہ انہیں کورئیر کے ذریعے بھیجا جانے والا شیر کا بچہ ملا ہے۔

شیر کا یہ بچہ پلاسٹک کے کنٹینر میں رکھا گیا تھا۔ کسی کو احساس نہیں تھا کہ اس میں  کوئی جاندار چیز ہوگی لیکن  غیر قانونی چیزیں تلاش کرنے والے کتے نے کنٹینر کو سونگھا تو بھونکنا شروع کردیا۔ جس کےبعد حکام کےبھی کان کھڑے ہوگئے۔اسے کھول کر دیکھا تو اس میں سے شیر کا بچہ نکلا۔ یہ بچہ غذائی کمی کا شکار تھا لیکن اس کے علاوہ بالکل ٹھیک تھا۔