العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ضمنی ریفرنسز :نیب کا عملہ انتظار کرتا رہا نوازشریف بیان ریکارڈ کروانے نہ پہنچے‘عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے-ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 فروری 2018 11:15

العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ضمنی ریفرنسز :نیب کا عملہ انتظار ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کے لیے بیان ریکارڈ کروانے نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کو نواز شریف کو نیب راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ اسلام آباد روانہ نہیں ہوئے جس کے باعث وہ آج نیب عدالت میں پیش نہ ہوسکے تاہم اب وہ 13 فروری کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں الگ الگ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ،دونوں ریفرنس تیارکرلئے گئے ہیں،نیب کی جانب سے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج بیان قلمبند کرانے کیلئے طلبی کے سمن جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نیب کا عملہ آج صبح سے انتظارکرتا رہا مگر سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ،نیب حکام دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرنے پرغورکررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کے سامنے پیش ہونے کے بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کیا جائے گا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز کی تیارہورہے ہیں جبکہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکئے جارہے ہیں، نئے ضمنی ریفرنس میں بیرونی ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے العززیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسزکی تیاری کی جارہی ہے جبکہ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ نیب کو حسین نواز کے انٹرویوز کا اسکرپٹ موصول ہوگیا ہے جبکہ پیمرا کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ پیمرا کے پاس90 دن سے زیادہ کا ریکارڈ نہیں ہوتاتاہم ریکارڈ کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :