چیف جسٹس نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 فروری 2018 11:18

چیف جسٹس نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10فروی 2018)چیف جسٹس نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے زینب قتل از خود نوٹس کیس نپٹا دیا گیا۔اور ملزم عمران علی کا چالان پیش کر دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ زینب کے قاتل عمران علی کو پکڑنے پر آئی جی پنجاب کے مشکور ہیں۔اگر اس کیس سے متعلق کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ درخواست دائر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملزم عمران علی قصور میں ہونے والی ننھی زینب کا قاتل ہے۔جس نے زینب کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو دن رات کی محنت کے بعد قتل کے کئی روز بعد گرفتار کیا گیا۔عدالت نے فیصلہ کیا تھا زینب قتل کیس کی آئیندہ سماعت جیل میں ہوگی اور ملزم عمران علی کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا۔آج عدالت نے اس کیس کو نمٹا دیا ہے۔