تحصیل جمرودکے طلبہ میں حفظان صحت کٹس تقسیم

ہفتہ 10 فروری 2018 13:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء)خیبرایجنسی کے علاقہ تحصیل جمرودگورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بوائزاورگورنمنٹ ہائی سکول گرلزمیں غیرسرکاری تنظیم کے چیئرمین اکرام اللہ جان کوکی خیل نے حفظان صحت کٹس تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی جی ایچ ایس کی پرنسپل نے کٹس کی تقسیم پرتنظیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کٹس تمام سکولوں میں تقسیم کی جائیںگی ۔وائس پرنسپل نے حفظان صحت کٹ وصول کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس فرسٹ ایڈکٹس موجود نہیں تھیں اب ان کابھرپوراستعمال کرینگے۔میڈیاایڈ کے چیئرمین اکرام اللہ جان کوکی خیل نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے فاٹا کے بیشترتعلیمی ادارے مستفیدہونگے۔