ہری پور،188 پرائمری اساتذہ کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 10 فروری 2018 15:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) ضلع ہری پور کے 188 پرائمری اساتذہ کو گریڈ 12 سے گریڈ 14 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اے ڈٖی ای او اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار احمد نے ڈی ای او کی منظوری کے بعد ترقی پانے والے 188 اساتذہ کے آرڈر جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے 200 کے قریب پرائمری اساتذہ کو گریڈ 12 سے گریڈ 14 میں ترقی ملنی تھی،گزشتہ روز 188 اساتذہ کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

فروری میں 108 اساتذہ کو گریڈ 15 میں ترقی دی گئی تھی۔ ترقی پانے والے پی ایس ٹی اساتذہ نے ڈی ای او عمر خان کنڈی، ڈپٹی ڈی ای او حافظ محمد نواز عباسی، اے ڈی ای او اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار احمد، ایس ڈی ای اوز اختر خان جدون، میاں عابد حسین اور دفتری سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی کاوشوں سے 200 کے قریب اساتذہ کو ترقی دی گئی ہے۔