ابو ظہبی کا کچھ اہم سڑکوں پر مہلت پر مبنی 20 کلومیٹر کی حد رفتار کو ختم کرنے کا فیصلہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 10 فروری 2018 17:04

ابو ظہبی کا کچھ اہم سڑکوں پر مہلت پر مبنی 20 کلومیٹر کی حد رفتار کو ختم ..
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ابوظہبی کی سڑکوں پرحد رفتار پر جو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جو مہلت تھی اسے ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ڈرائیوروں کی الجھن کو ختم کرنا اور سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانا ہے ۔

اس میں اہم شاہراہ E- 11 شامل ہے جو کہ دبئی سے ابوظہبی جاتی ہے .اس شاہراہ پر اس اعلان سے پہلے ڈرائیور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے علاقے میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک گاڑی چلا سکتے تھے اور 140 کلومیٹر فی گھنٹہ والے علاقے میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ڈرائیو کر سکتے ہیں۔ روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ سڑ کوں پر حد رفتار میں بھی تبدیلی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی اور سعودی عرب کی سڑکوں پر ترمیم پر مبنی سائن بورڈ گزشتہ ہفتے دیکھنے کو آئے تھے جن پر واضح الفاظ میں لکھا گیا تھا کہ مہلت پر مبنی حد رفتار ختم کر دی گئی ہے اس لیے حد رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کا مطلب اب سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہی ہے ناکہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ۔ اس سے قبل ڈرائیور 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار والی سڑکوں پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک گاڑی چلا سکتے تھے ۔