دبئی ایمبولینس کی خدمات کے لئے فیس کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 10 فروری 2018 17:32

دبئی ایمبولینس کی خدمات کے لئے فیس کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2018ء) مقامی ذرائع خیلج ٹائمز کے مطابق دبئی کے تاج پوش شہزادے اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چئیرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نےدبئی کی ایمبولینس سروس کارپوریشن کو خود مختار بنانے اور بنیادی اخراجات میں استحکام پیدا کرنےکےلیےایمبولینس سروس پر 600 درہم سے 1200 درہم کی فیس کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثات میں جسمانی چوٹیں آنے یا موت واقع ہونے پر 6،770 درہم ادا کرنا ہوں گے ۔ جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد دینے پر 600 درہم ادا کرنا ہوں گے جس میں زخمی کو اسپتال منتقل کرنا شامل نہیں ہے ۔ اگر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا جائے گا تو فیس 800 درہم ہو گی ۔ اس طرح فرسٹ اور سیکنڈ لیول کی ایمبولینس سروسز کی قیمت 1،000 سے 2،000 درہم ہو گی ۔ یہ ایمبولینس سروسز کی فیس متاثرہ شخص کی انشورنس میں شامل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :