اسلام گڑھ، جنگلی شیر نے بڑجن او ر ملحقہ جنگلات میں تباہی مچا دی ، عوام علاقہ میں خوف و ہراس ، محکمہ وائڈ لائف کاروائی کرنے سے قاصر

ہفتہ 10 فروری 2018 19:02

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) جنگلی شیر نے بڑجن او ر ملحقہ جنگلات میں تباہی مچا دی ، کئی جانور چیر پھاڑ دیے، جنگی شیر کا رخ آبادی کی طرف ہونے لگا۔ عوام علاقہ میں خوف و ہراس ، محکمہ وائڈ لائف بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنگلی شیر نے بڑجن دڑجن اور ملحقہ علاقوں کے جنگلوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ کچھ دنوں سے مقامی آبادی کے کئی جانوروں کا نقصان ہوچکا ہے۔ شیر نے جنگل سے نکل کر آبادی کی طرف آنا شروع کردیا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کو کئی بار باور کرایا گیا ہے تاہم محکمہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ عوام علاقہ نے ایک مرتبہ پھر محکمہ وائلڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شیر سے عوام کی جان چھڑائی جائے تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :