سکھر، وڈیروں کے حکم پر بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کردیا ،ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 فروری 2018 21:15

سکھر، وڈیروں کے حکم پر بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کردیا ،ملزمان ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2018ء) سکھرمیں غیرت کے نام پرایک اور حوا کی بیٹی بھینٹ چڑھ گئی،وڈیروں کے حکم پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق چند روز قبل بائیجی کے علاقے میں گا?ں کے وڈیروں کے حکم پر کارو کاری کے الزام میں 19 سالہ ظہیراں کو سگے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی پولیس نے تفتیش شروع کی تو مقتولہ کے 72 سالہ باپ نے قتل کا الزام خود پر لیا مزید تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کے وڈیروں کے حکم پر پہلے بوڑھے باپ نے فائر نگ کرکے بیٹی کو مارنا چاہا مگر ایسا نہ کرسکا جس پر مقتولہ کے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتارا جس پر پولیس نے مقتولہ ظہیراں کے باپ بھائی سمیت وڈیرہ رحیم بخش،وڈیرہ منیر احمد کو گرفتار کرکے تھانہ بائیجی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ قتل میں ملوث ایک وڈیرہ فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ایس ایس پی کے مطابق گرفتار تمام ملزمان نے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :