مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کاجموں میں دو مجاہدین کو شہید کا دعویٰ

فوجی کیمپ پر حملے میں دوفوجی افسر ہلاک اور چھ اہلکار زخمی ہوئے

ہفتہ 10 فروری 2018 21:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جموں کے علاقے سنجوان میں فوج کے ایک کیمپ میں داخل ہونے والے دو مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سے پہلے عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کے دو افسروں کو ہلاک اور چھ اہلکاروں کو زخمی کردیاتھا۔ آخری اطلاعات آنے تک مسلح افراد اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورمزید حملہ آوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔