ابوظہبی کی تاریخ کا پہلا مندر تعمیری مراحل میں داخل ہو گیا,افتتاحی تقریب کل ہوگی

مندر کے لیے 14ایکڑ جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ اسے 2020تک تیار کر لیاجائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 22:51

ابوظہبی کی تاریخ کا پہلا مندر تعمیری مراحل میں داخل ہو گیا,افتتاحی ..
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):ابوظہبی کی تاریخ کا پہلا مندر تعمیری مراحل میں داخل ہو گیا،افتتاحی تقریب کل صبح منعقد ہو گی۔مندر کے لیے 14ایکڑ جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ اسے 2020تک تیار کر لیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق 2015 میں نریندر مودی کے متحد عرب امارات کے دورے کے موقع پراماراتی حکومت نے ابو ظہبی کی تاریخ میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

ابو ظہبی انتظامیہ کی جانب سے مندر کے لیے 14 ایکڑ کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مندر کے تعمیری افتتاح کی تقریب کل صبح منعقد کیا جائے گی جبکہ مندر 2020 تک مکمل ہو جائے گا۔اس مندر میں مناجات اور عبادات کے خصوصی ہالز کے علاوہ لائبریری ،نمائشی ہالز ،بچوں کے کھیلنے کی جگہیں اورمیڈیکل سنٹر بھی موجود ہوگا۔اس مندر کو فن تعمیر کا ایک شاہکار قرار دیا جا سکے گا۔اس مندر کے سات مینار اور اسکا منفرد طرز تعمیر اسے خاص مقام عطا کرے گا۔اس مندر میں استعمال ہونے والے پتھروں پر نقش نگاری کا کام بھارت میں ہو گا جبکہ انکو بھارت سے ابو ظہبی پہچانے کے لیے خاص انتظام کیا جائے گا۔