شخصیت کے بارے میں مشہور نطریے کا تجربہ کرنے کے لیے خاتون نے اپنے کتے کے منہ میں انڈا رکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 فروری 2018 23:50

شخصیت  کے بارے میں مشہور نطریے  کا تجربہ کرنے کے لیے خاتون نے اپنے کتے ..
کہا جاتا ہےکہ  گولڈن ریٹریورز نسل کے کتے کافی نرم مزاج ہوتے ہیں۔ وہ اپنےمالک کےساتھ کھیلتےہیں، لاڈ پیار کرتے  ہیں اور خوش رہتے ہیں۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کتے کتنےنرم ہوتے ہیں۔ اس کے جواب میں کسی نے کہا کہ اُنکے  منہ میں انڈا بھی رکھ دو تو نہیں ٹوٹتا۔
ایک خاتون نے یہ پڑھاتو اس بات کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ایک انڈا لیا، ان  کا ارادہ آملیٹ بنانے کا نہیں تھا بلکہ انہوں نے یہ انڈا پنی کتیا سوکی کےمنہ میں رکھ دیا۔

حیرت انگیز طور پر سوکی کے منہ بند کرنےکے باوجود بھی  انڈا نہیں ٹوٹا۔

(جاری ہے)


ایک ٹویٹر صارف  laurdreyfuss نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے ایک لاکھ بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔laurdreyfuss کا کہنا تھا، میری آنٹی نے انٹرنیٹ پر پڑھا تھا کہ گولڈن ریٹریورز کے منہ اتنے نرم ہوتے ہیں کہ وہ بغیر انڈا توڑے اسے آسانی سے اپنے منہ میں رکھ سکتے ہیں، اس لیے انہون نے سوکی پر  یہ تجربہ کیا، جو کہ اچھا رہا۔
سوکی کو درست طور پر "ملکہ" کہا جاتا ہے کیونکہ وہ  کچھ مزید کام بھی کر سکتی ہے۔ صرف منہ میں انڈا پکڑے رکھنا ہی اس کا واحد کارنامہ نہیں ہے۔ وہ سن گلاسز پہن سکتی ہے اور گلہری جیسی بھی نظر آ سکتی ہے۔ سوکی اپنی ناک پر مختلف اشیا کو توازن سے رکھ سکتی ہے ۔