Live Updates

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت،چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے ،ْ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی حمایت کریں گے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی

بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے ،ْ مولانا سمیع الحق اتحادی ہیں، اضافی ووٹ دے سکتے ہیں نوازشریف اور آصف زر داری اربوں ڈالر واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے ،ْ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے ،ْانٹرویو

اتوار 11 فروری 2018 20:00

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت،چوہدری نثار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہاکہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے صدر نواز شریف اور آصف زرداری اربوں ڈالر واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے۔انہوںنے کہاکہ نگراں حکومت آتے ہی ن لیگ کے متعدد لوگ ساتھ چھوڑ دیں گے، لگ یہی رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چیئرمین سینیٹ کی نشست کیلئے پیسے لگا رہی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو موجودہ حکومت نے خود باہر بھیجا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات