چیف جسٹس کے حکم پرپنجاب حکومت نے مختلف مقامات سے سکیورٹی کے نام پر کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں

اتوار 11 فروری 2018 20:40

چیف جسٹس کے حکم پرپنجاب حکومت نے مختلف مقامات سے سکیورٹی کے نام پر کھڑی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار کے حکم پرپنجاب حکومت نے جاتی امراء ،گورنر ہائو س ،وزیر اعلیٰ کیمپ آفس اور آئی جی آفس سمیت دیگر مقامات سے سکیورٹی کے نام پر کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رات بارہ بجے تک رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا ۔

(جاری ہے)

سماعت ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے سی ایم کیمپ آفس 180ایچ ماڈل ٹائون ،وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ ،عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری کی رہائشگاہ، واپڈ ہائوس ، گورنر ہائوس ، جامع القادسیہ ، جاتی امراء رائے ونڈ ، آئی جی آفس ، پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ ، انسٹی ٹیوٹ مہاج الحسین نواب ٹائون ، حافظ سعید کی جوہر ٹائون میں واقع رہائشگاہ ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، ایوان عدل ، داتا دربا ر، جامعتہ المنتظر ، پاسپورٹ آفس، پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون سمیت دیگر مقامات سکیورٹی کے نام پر رکھی گئی رکاوٹیں اور بیرئیر ہٹا دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :