سی سی پی او لاہور کا شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم

پولیس شہرکے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،کیپٹن (ر)محمد امین وینس

اتوار 11 فروری 2018 21:10

سی سی پی او لاہور کا شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم
لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ لاہور پولیس شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میںسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پیز نے شہر کے مختلف گرجا گھروں،پارکوں، حساس مقامات اور اہم تنصیبات کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔

سی سی پی اولاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر کی مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو کڑی نگرانی اور حساس مقامات پر سنائپر ز تعینات کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص بار ے 15یا 8330پر اطلاع دیں۔شہر ی اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :