ضابط اخلاق کی خلاف ورزی تحریک انصاف اور نون لیگی امیدواروں کی جرمانے کی سزائیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر فروری 10:15

ضابط اخلاق کی خلاف ورزی تحریک انصاف اور نون لیگی امیدواروں کی جرمانے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین پر40 ہزار روپے اور ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان، شاہ محمود اور دیگر راہنماﺅں نے اس حوالے سے جو جوابات کرائے وہ غیر تسلی بخش ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کئے۔
 

متعلقہ عنوان :