Live Updates

این اے154لودھراں میں پولنگ جاری‘علی ترین اور نون لیگی امیدوار اقبال شاہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 10:15

این اے154لودھراں میں پولنگ جاری‘علی ترین اور نون لیگی امیدوار اقبال ..
لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔یہ نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی یہاں 10امیدوار میدان میںہیں۔ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار2 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ان کے لیے 338 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اہلکار اور پاک فوج کے2ہزار سے زائد جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔تحریک انصاف کے علی ترین ،مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندھیلہ سمیت 10امیدوار مدمقابل ہیں۔تحریک انصاف کے علی ترین اور نون لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ علی ترین تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔
 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :