پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت میں تاخیر سے گریز کی ہدایت

پیر 12 فروری 2018 17:09

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے، محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہے ، انہوںنے کہاکہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے ، انہوںنے کہاکہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دور کی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جا سکتی ہے، کاشتکار مٹر کی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقرار رکھنے کیلئے انہیں چنائو کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔