پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک خریف کی فصلوں کیلئے قرضہ جات کی فراہمی یکم اپریل سے شروع کریگا

پیر 12 فروری 2018 17:09

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فصلات خریف کیلئے قرضہ جات کی فراہمی یکم اپریل سے شروع کرے گا اور اس مہم کے دوران امداد باہمی کی تنظیموں کے ممبران و کاشتکاروں کو اڑھائی ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے جائیں گے ، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ قبل ازیں کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے بھی اڑھائی ارب روپے کے قرضے جاری کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا مگر مقررہ مدت کے دوران کاشتکاروں کودو ارب روپے کے قریب قرضے جاری کئے گئے، انہوںنے بتایاکہ بینک کے قرض دہندگان سے فصلات خریف کے قرضوں کی ریکوری بھی بھر پور طریقے سے جاری ہے،تمام بینک حکام کاشتکاروں کو زرعی قرضہ جات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کرہے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ فصلات کاشت کرکے ملک میں سر سبز زرعی انقلاب لانے میں معاون ثابت ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :