خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد کا اضافہ

پیر 12 فروری 2018 16:30

سنگا پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ایشیائی تیل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ اوپیک ممالک کی جانب سے کروڈ کی پیداوارمیں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 63 سینٹ(1.1 فیصد)کے اضافہ کے ساتھ63.42 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی سپلائی کے سودے بھی 63 کے اضافہ کے ساتھ59.83 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :