امریکا شمالی کوریائی قیادت کے ساتھ براہ راست بات چیت پر تیار ہے، مائیک پینس

پیر 12 فروری 2018 16:50

امریکا شمالی کوریائی قیادت کے ساتھ براہ راست بات چیت پر تیار ہے، مائیک ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریائی قیادت کے ساتھ براہ راست بات چیت پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے سرمائی اولمکپس میں شرکت کے بعد جنوبی کوریا سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریائی قیادت کے ساتھ براہ راست بات چیت پر تیار ہے تاہم تنہائی کی شکار اس کمیونسٹ ریاست پر پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پیانگ یانگ حکومت کو کوئی رعایت دی جائے گی۔