عاصمہ جہانگیر کی وفات پرآزاد کشمیر سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، مرحومہ کی خدمات کو خراج عقیدت

پیر 12 فروری 2018 17:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) عاصمہ جہانگیر کی وفات پرآزاد کشمیر سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، مرحومہ کی جمہوری استحکام، قانونی بالادستی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت،مرحومہ کی مغفرت، درجات بلندی کے لئے دعا تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان، سابق صدر سپریم کورٹ بار پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار محترمہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گزشتہ روز آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار کاتعزیتی ریفرنس صدر چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان، خواجہ منظور قادرایڈووکیٹ، میر شرافت ایڈووکیٹ، کرم داد خان ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطابات میں محترمہ عاصمہ جہانگیر کی ملک میں جمہوری استحکام، انسانی حقوق، قانون کی بالادستی کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مقررین نے عدلیہ بحالی تحریک میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد کو بھی ہميشہ یاد رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اس تعزیتی ریفرنس میں عاصمہ جہانگیر کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :