نواز شریف کو مائنس کرنے والے از خود مائنس ہو جائیں گے ،ْ ندیم زرگر

پیر 12 فروری 2018 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم زرگر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو مائنس کرنے والے لد خود مائنس ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ووٹ کے تقدس و حرمت کیلیء تحریک عدل کو پاکستان سمیت ملک بھر کے اندر بھر پور عوامی پذیرائی مل رہی ہے،آنے واے انتخابات میں عوام ووٹ کا تقدس مجروح،عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو بھر پور جواب دیں گے،ندیم زرگر نے سنٹرل پریس کلب میں اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ 5فروری کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،کامیاب جلسہ وزیر اعظم فاروق حیدر کی پالیسیوں اور اقدامات پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے،نواز شریف کو عدالتی فیصلے سے تو ہٹایا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں نکلا جا سکتا،مسلم لیگ ن سے غداری کرنے والوں کا بھیانک انجام قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :