بھارتی سپریم کوٹ نے شوپیان میں نوجوانوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوج کے میجر کی گرفتاری روک دی

پیر 12 فروری 2018 18:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے شوپیان میں تین معصوم نوجوانوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوج کی 10گڑوال ریجمنٹ کے میجر آدتیہ کمار کے خلاف پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر پرحکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی حکومت کے وکیل شعیب عالم نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے میجر کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بھی حکم امتناع جاری کرنے کی خبر دی تھی۔رپورٹ میں کہاگیا کہ عدالت نے بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کو نوٹس بھیجے ہیںاور ان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیاہے۔ حکم امتناع بھارتی فوج کے افسر لیفٹننٹ کرنل کرم ویر سنگھ کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنے کے جواب میں سامنے آیا جس میں انہوںنے دعوی ٰ کیاتھا کہ فائرنگ پرتشدد ہجوم کو روکنے کے لیے اپنے دفاع میں کی گئی اور ایف آئی آر میں ان کے بیٹے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوجی اہلکاروں پر قتل کاالزام لگا کرایف آئی آر سیکشن 302کے تحت درج کی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے دونوجوانوں کو موقع پر شہید کیا تھا جبکہ تیسرانوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساتھا۔

متعلقہ عنوان :