پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے سفیر مصطفی یرداکل کی ملاقات

پیر 12 فروری 2018 19:21

پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے تعینات ہونے والے ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ترکش سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں انھیں مزید وسعت دی جائے ۔مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔