جی ٹی سی گراؤنڈ سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی

پیر 12 فروری 2018 20:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) جی ٹی سی گراؤنڈ سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی ،پیر کی دوپہر جی ٹی سی گراؤنڈ غنی بابا مزار اور جم خانہ کے عقب میں جھاڑیوں کے ساتھ گندے پانی سے ملنے والی نعش کی شناخت 14سالہ علیان ولد محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے، علیان ولد ندیم لطیف آباد یونٹ نمبر11کا رہائشی ہے 5فروری کو دوستوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا جس کی رپورٹ اس کے والد نے اے سیکشن تھانہ میں درج کرائی تھی۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔