سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کو حادثہ ، 10طالبات زخمی

پیر 12 فروری 2018 22:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کو حادثہ ، 10طالبات زخمی ، 3کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، سندھ یونیورسٹی جامشورو کی پوائنٹ بس کو حیدرآباد بائی پاس پر حادثہ پیش آیا ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں10طالبات زخمی ہو گئیں جن میں سے تین طالبات کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، طالبات کو معمولی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :