سندھ،پنجاب اوربلوچستان کے مختلف حصوں میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری
اّزاد کشمیر، ملکہ کوہسار مری، نتھیا گلی اور گلیات کے مختلف علاقوں میںبرف باری کے باعث مختلف شاہراہیں آمدرفت کیلئے بند ہوگئیں ، مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات گئے ، گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان، میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات
پیر 12 فروری 2018 23:16
(جاری ہے)
آزادکشمیر کے چار اضلاع کا زمینی رابطہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے منقطع ہوگیا ہے، مظفرآباد، باغ، نیلم، اور جہلم ویلی سے اسلام آباد، پنڈی اور لاہور جانے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
برف باری کی وجہ سے پھنسے افراد میں سے ایک خاتون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹروں گاڑیاں اور لوگ گزشتہ کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برف باری انتہائی شدید ہورہی ہے جبکہ ڈرائیورز نے ایندھن ختم ہونے کے ڈر سے انجن بند کردیے ہیں اور ہیٹر بھی نہیں چل رہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے بھوک سے رو رہے ہیں اور اّس پاس کوئی ہوٹل بھی نہیں جبکہ موبائل فونز کی بیٹریاں بھی ختم ہورہی ہے۔خاتون کے مطابق برف ہٹانے اور راستے کلیئر کرانے کا کوئی انتظام نظر نہیں اّرہا اور نہ ہی برف ہٹانے کے لیے کوئی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے بند راستوں کو فوری کھولنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔فاروق حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انتظامیہ اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر بند راستوں کو کھلوانے کے انتظامات کرے اور پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کیاجائے، راولپنڈی اسلام آباد روٹ کی روانی ممکن بنائی جائے،برفانی علاقوں میں پھنس جانیوالوں کی رہنمائی اور ہر ممکن مدد کی جائے۔ادھر کمشنر ہزارہ کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باوجود نتھیاگلی، مری روڈ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں،گلیات میں پھنسے تمام سیاحوں کو جلد ازجلد نکالا جائے گا، شدید برفباری کے موسم میں سیاح گلیات جانے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اب تک 1 فٹ سے زیادہ برف باری ہو چکی ہے، کالام میں 6 انچ، زیارت میں 3 انچ برف باری ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔وادی زیارت نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے جب کہ کوڑک ٹاپ پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور نیٹو سپلائی سمیت ہیوی ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، بہاول پور، میانوالی، کمالیہ ، چیچہ وطنی، وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔ میرپورآزاد کشمیر اور کوٹلی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہوئی۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.