ْ ایل این جی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوا ، ثبوت نیب کو دوں گا،شیخ رشید
سینٹ الیکشن میں آصف زرداری کا تعویز چلے گا ، کراچی کے حالات کا فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی ملک میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کی فلم چل رہی ، نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 12 فروری 2018 23:40
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے میری درخواست رد کی مگر میں تمام ثبوت نیب کے پاس لے کر جاؤں گا۔
اس کیس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست رد کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مایوس نہیں ہوا۔ مایوسی کفر ہے۔ ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کیا۔ میں تو لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہوں اگر ضمیر جھنجھوڑیں گے نہیں تو زمین کانپے گی۔ ایل این جی کیس ان لوگوں نے وزارت پٹرولیم کا اربوں روپے سے تیار ٹرمینل استعمال نہیں کیا کمیشن بنانے کے لئے ایک نجی کمیٹی کا ٹرمینل استعمال کیا۔ نجی کمپنی کا ٹرمینل استعمال ہو یا نہ ہو معاہدے کے تحت کمپنی کو یومیہ 3کروڑ روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ملک میں سیاست نہیں پیسہ چل رہا ہے۔ بہت سے لوگ سیاست میں اپنے نام کے ساتھ ٹائٹل لگوانے آتے ہیں ان کے لئے سیٹ حاصل کرنے کے لئے پیسوں کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ اب ملک میں نہ تو پڑھا لکھا اور نہ ہی غریب کا بچہ اسمبلی میں آ سکتا ہے۔ اس وقت ملک میں ہر طرف ٹسوری ٹسوری ہو رہی ہے جس کے پاس تجوری ہو گی اسی کی چلے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کی فلم چلر ہی ہے۔ میری نظر میں جو ایک بار بکتا ہے وہ بار بار بکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے اختلافات کا فائدہ آصف علی زرداری اٹھائیں گے۔ کراچی میں آصف علی زرداری کا تاویز ہی چلے گا۔ اس وقت سینٹ کی سیٹوں پر پیپلز پارٹی اچھی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.