داعش سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری کو 12 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 فروری 2018 09:47

داعش سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری کو 12 سال جیل کی سزا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوجداری عدالت نے دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے پر سعودی کو 12برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سبق نیوز کے مطابق عدالت کے ابتدائی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرم گمراہ کن خیالات کا مالک تھا جو اسلامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا مرتکب تھا۔

(جاری ہے)

مشہور زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کا فعال رکن تھا جس نے خود کش دھماکہ کرنے والے کو پناہ دی ۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملز م پر عائد کی جانے والی فرد جرم میں مزید کہا گیا تھا کہ اس نے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے انہیں جملہ سہولتیں فراہم کیںجس کی وجہ سے دہشتگردوں نے خودکش دھماکے کئے جن میں دسیوں معصوم افراد جاں بحق ہوئے۔