امدادی تنظیم آکسفیم کو جنسی سکینڈل کا سامنا

منگل 13 فروری 2018 10:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کو 2010ء میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں امدادی سرگرمیوں کے دوران اس کے چند کارکنوں کے جنسی حوالے سے قابل اعتراض رویے کے مرتکب ہونے کے باعث شدید تنقید اور الزامات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی حکام کے مطابق ان مبینہ غیر اخلاقی جنسی واقعات کے بعد خود آکسفیم نے مبینہ طور پر اپنے امدادی کارکنوں کے اس رویے پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی کی تھی۔ برطانوی وزارت برائے ترقیاتی امداد کے مطابق آکسفیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اس تنظیم کے لیے سرکاری فنڈنگ ختم بھی کی جا سکتی ہے۔