توہین عدالت کیس میں عدالت نے طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 11:32

توہین عدالت کیس میں عدالت نے طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لئے مزید وقت ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13فروری 2018ء )توہین عدالت کیس میں عدالت نے طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ کا شکریہ آپ نے مجھے پہلے بھی وکیل کرنے کے لئے وقت دیا تھا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے میری طرف سے یہ کیس لڑنا تھا ۔لیکن بد قسمتی سے جس وکیل نے میرا کیس لڑنا تھا وہ اس دنیا میں موجود نہیں رہیں اس لئے مجھے وکیل کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا جائے۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو دوسرا وکیل کرنے کے لئے منگل تک کا وقت دے دیا۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

جب کہ اس کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کوعدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 تین کے تحت چیف جسٹس ثاقب نثار نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کے جرم میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔طلال چودھری نے گوجرانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔اس سے قبل بھی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی تقریروں کی ٹرانسکرپٹ اٹارنی جنرل کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔