Live Updates

کیا تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لودھراں الیکشن میں ہار کو پہلے ہی بھانپ چکے تھے،ایک ماہ قبل اہم بات کی طرف اشارہ کر دیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 11:49

کیا تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لودھراں الیکشن میں ہار کو پہلے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13فروری 2018ء ) لودھراں الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے ایک ماہ قبل کس بات کی طرف اشارہ کر دیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے لودھراں الیکشن سے ایک ماہ قبل ہی علی ترین کو تحریک انصاف کی طرف نے امیدوار نامزد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ جب عدالت نے جہانگیر خان ترین کو نا اہل قرار دیا تھا تو پھر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو جہانگیر ترین سے فاصلہ رکھنا چاہئیے تھا۔

کیا اس حلقے میں کوئی ایک شخص بھی ایسا موجود نہیں تھا کہ جسے پی ٹی آئی ٹکٹ دیتی۔جب ہم خاندانی سیاست کے خلاف ہیں تو پھر ہم پاکستان مسلم لیگ ن سے کیوں ناراض ہیں جنھوں نے کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کے لئے امیدوار بنا دیا تھا۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف خاندانی سیاست کے خلاف ہے تو پھر جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے کے بعد ان کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دینا چاہیے تھا۔

بلکہ حلقے میں موجود کسی اور ورکر کو یہ ٹکٹ دینا چاہئیے تھا۔لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز نے میدان مار لیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات