عارف نظامی نے مسلم لیگ ن کے حامیوں اور کارکنوں کو بُری خبر سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل فروری 11:51

عارف نظامی نے مسلم لیگ ن کے حامیوں اور کارکنوں کو بُری خبر سنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اگر دیکھا جائے تو اس حوالے سے زمینی حقائق خوفناک ہیں۔ مسلم لیگ ن کے آنے والے دن اچھے نہیں ہیں۔ نواز شریف کو ایک طرف جلسوں میں تو پذیرائی مل رہی ہے لیکن دوسری طرف نیب کی پیشیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ہونا چاہئیے تھا کہ اس پر ڈیل ہوجاتی یا پھر اس کیس کو لمبا کر دیا جاتا لیکن ایسا نہیں ہوا نہ ہی ایسا ہونے کا امکان ہے۔

اب ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو جائے ، سزا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور قید بھی ہو سکتی ہے، اور صرف ان کو نہیں ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی۔ کیونکہ مریم نواز پر ان سے زیادہ خطرناک کیس ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :