قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین رانا محمد حیات اور رانا محمد اسحق کے والد کے لئے فاتحہ خوانی

منگل 13 فروری 2018 12:44

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین رانا محمد حیات اور رانا محمد اسحق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں مسم لیگ (ن) کے اراکین رانا محمد حیات اور رانا محمد اسحق کے والد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمد حیات خان اور رانا محمد اسحق کے والد رانا محمد نثار خان وفات پاگئے ہیں۔ اس پر قاری محمد یوسف نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔