قومی اسمبلی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

منگل 13 فروری 2018 12:57

قومی اسمبلی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تحریک پیش کی کہ پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء فی الفور زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کی تمام شقوں کی یکے بعد دیگرے منظوری حاصل کی۔ ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تحریک پیش کی کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :