قومی اسمبلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی قرارداد کی منظور

منگل 13 فروری 2018 12:57

قومی اسمبلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی قرارداد کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کرے۔ قرارداد کے حق میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالے۔ قومی اسمبلی نے یہ قرارداد منظور کر لی۔