Live Updates

تحریک انصاف ہار گئی لیکن اس کا نظریہ جیت گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 12:43

تحریک انصاف ہار گئی لیکن اس کا نظریہ جیت گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13فروری 2018ء ) تحریک انصاف ہار گئی لیکن اس کا نظریہ جیت گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ضرار کھوڑو ،وسعت اللہ ، خان اور مبشر زیدی گزشتہ روز لودھرا ں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے اوپر تبصرہ کر رہے تھے۔صحافیوں نے لودھرا ں میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ہار کو حیران کن قرار دے دیا۔

کیونکہ الیکشن سے قبل یہ بات کی جا رہی تھی کہ لودھراں میں ضمنی انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔اور اس حلقے میں ترین کی سیٹ بہت محفوظ نظر آ رہی تھی تا ہم ن لیگ کی جیت نے سب کو حیران کر دیا۔معروف صحافی وسعت اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ خاندانی سیاست کے خلاف رہے ہیں اور عمران خان نے ہمیشہ خاندانی سیاست کی زبردست مخالفت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ضرار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بے شک پاکستان تحریک انصاف کو لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے نظریے کی جیت ہوئی ہے اور لوگوں نے عمران خان کے اس نظریے کو درست قرار دیا ہے کہ خاندانی سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :