ملک میں سیاسی اقدار کے حوالے سے سیاستدانوں ، میڈیا ، بیوروکریسی ، جرنیلوں سمیت کسی کا ریکارڈ اچھا نہیں ، آمروں نے آئین کو پس پشت ڈال کر ملک کا حلیہ بگاڑ دیا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمدبلور کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 14:02

ملک میں سیاسی اقدار کے حوالے سے سیاستدانوں ، میڈیا ، بیوروکریسی ، جرنیلوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمدبلور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اقدار کے حوالے سے سیاستدانوں ، میڈیا ، بیوروکریسی ، جرنیلوں سمیت کسی کا ریکارڈ اچھا نہیں ، امروں نے آئین کو پس پشت ڈال کر ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ۔

(جاری ہے)

لیکن عاصمہ جہانگیر نے ملک میں جمہوریت کے حوالے سے ہر آمر کے ساتھ ٹکر لی، وہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے توانا آواز تھیں ۔ وہ بہادر خاتون تھیں ۔ کئی غریب خواتین کا انہوں نے کیس مفت لڑا۔ان کی خدمات یاد رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :