سعودی عرب،منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سرقلم

منگل فروری 14:20

سعودی عرب،منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سرقلم
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی کا کا سر قلم کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری شوکت دائود سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے شوکت دائود خان کا سرقلم کر دیا ۔ واضح رہے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :