لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی‘ خواجہ سعد رفیق

منگل 13 فروری 2018 14:20

لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی‘ خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے،گالی نہیں دلیل، سازش نہیں عمل، ظلم نہیں عدل، جھوٹ نہیں سچ، دعوے نہیں خدمت، کام کام اور صرف کام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ چکوال کے بعد لودھراں کا پیغام سن لو ، ووٹ کی حرمت کو تسلیم کرو،اکثریت پر اقلیت کے فیصلے مت ٹھونسو۔ انہوں نے کہا کہ لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :