سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا قوی امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 13:32

سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا قوی امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) : سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشاہد حسین کو سینیٹ کا الیکشن جیتنے کےبعد مسلم لیگ ن کی جان سے وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مسلم لیگ ن کے حلقوں میں مشاہد حسین کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہی۔ اس سلسلے میں مشاہد حسین کا موقف جاننے کے لیے بذریعہ وٹس ایپ اور ان کے فون پر کال کر کے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ پارٹی کا موقف جاننےکے لیے جب چئیرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ مشاہد حسین میرے پاس آئے تھے ، تاحال اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ فیصلہ ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔