و زیراعلی سندھ سے سبکدوش ہونے والی امریکن قونصل جنرل کی ملاقات

منگل 13 فروری 2018 14:42

و زیراعلی سندھ سے سبکدوش ہونے والی امریکن قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) و زیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سبکدوش ہونے والی امریکن قونصل جنرل نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق منگل کے روز سبکدوش ہونے والی امریکن قونصل جنرل مس گریس شیلٹن نے وزیر اعلی سندھ سے وزیراعلی ہاوس میںالوداعی ملاقات کی۔ سید مراد علی شاہ نے سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں امریکہ کے کراچی میں نئے قونصل جنرل جون وارنر سمیت وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :