لودھراں میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے

ْ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مسلسل شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے،کیپٹن (ر) محمد صفدر

منگل 13 فروری 2018 15:04

لودھراں میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ کو ووٹ دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جانا چاہئے ، ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کے لئے ووٹ کا تقدس لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018 ء کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے اپنے مخالفین کو حیران کر دے گی۔ کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ زمین پر کوئی بھی طاقت سابق وزیراعظم نواز شریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالسکتی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اقتدار میں آئے تو ان کے ہاتھو ں میں کچھ نہین تھا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ انصاف اس دن نظر آئے گا جب سابق صدر پرو یز مشرف کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مسلسل شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ کیپٹنصفدر نے کہا کہ لودھران کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی ااس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ہماری پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اہل تھے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دل و جان سے عوام کی خدمت کر رہی ہے اور وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میںحصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :