ایم کیو ایم کی لڑائی سینیٹروں پر ہورہی ہے‘

مشرف اب خود آکر ایم کیو ایم کی قیادت سنبھال لیں،سید خورشید شاہ

منگل 13 فروری 2018 15:14

ایم کیو ایم کی لڑائی سینیٹروں پر ہورہی ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی لڑائی سینیٹروں پر ہورہی ہے‘ مشرف اب خود آکر ایم کیو ایم کی قیادت سنبھال لیں‘ ایم کیو ایم کے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطے کئے ہیں‘ پی پی کا ووٹر جنرل الیکشن میں نکلتا ہے‘ ایم کیو ایم کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا الزام غلط ہے۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پی پی پی پر صرف الزامات لگائے جاتے ہیں ایم کیو ایم خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اگر فاروق ستار کو ہٹانے میں پرویز مشرف کا ہاتھ ہے تو مشرف ایم کیو ایم کو سنبھال لیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیم کیلئے زیادہ بجٹ رکھنے کی ضرورت ہے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی دیہاتوں کے بچے صرف سالانہ 150گھنٹے پڑھتے ہیں وہ کیسے کسی کا مقابلہ کریں گے۔ دیہاتوں کے بچوں کو زیادہ تعلیمی سہولیات دینی ہوں گی 1995 میں وز رتعلیم تھا اصلاحات کرنا ضروری ہوگیا ہے۔