طاہر القادری ایئر ٹکٹ مانگنے والے مہمان اداکار ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچائو،عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے،مسلم لیگ (ن)کے رہنما کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 15:14

طاہر القادری ایئر ٹکٹ مانگنے والے مہمان اداکار ہیں، کیپٹن(ر)صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچائو،عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے، طاہر القادری ایئر ٹکٹ مانگنے والے مہمان اداکار ہیں ،ے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کیپٹن صاحب، آصف زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں۔کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں، مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ انہوں نے کہا اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔