نواز شریف کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست

اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث 19 فروری سے دو ہفتے کے لئے دیا جائے ،ْسابق وزیر اعظم

منگل 13 فروری 2018 15:17

نواز شریف کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کردی۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

معروف قانون عاصمہ جہانگیر کی وفات کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث طلب کیے گئے استغاثہ کے 4 گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔ نوازشریف نے دو ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا۔ نوازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث 19 فروری سے دو ہفتے کے لئے دیا جائے۔